جیٹ ایئر ویز کا ایک مسافر طیارہ آج صبح گوا میں واقع بحریہ کے ہنسا ہوائی
اڈے سے پرواز بھرتے وقت فسل گیا جس سے 15 مسافر زخمی ہو گئے۔بحریہ کے مطابق جیٹ ایئر ویز کی گوا سے ممبئی جانے والی پرواز نمبر 2374 نے
صبح پانچ بج کر چار منٹ پر ہنسا ہوائی اڈے سے پرواز بھری لیکن ہوائی جہاز
رن وے پر پھسل کر گھوم گیا۔اس طیارے میں 154 مسافر اور عملے کے سات اراکین سوار تھے جنہیں محفوظ اتار لیا گیا لیکن 15 مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔